چکن چیز سینڈویچ پاکٹس
آپکے پاس کوئی بھی بچا کھچا سالن ھے تو بھی چلے گا ورنہ آلو یا چکن ابال کر اجینو موتو اور کالی مرچ۔لال کٹی مرچ کے ساتھ میش کر کے مکس کر دیں۔ آپ اس میں ہزاروں چیزیں اپنی پسند سے ڈال یا نکال سکتے ہیں۔
اب بریڈ کو اپنے پسند کی شکل کے ٹکڑوں میں کاٹیں اور یہ آمیزہ اوپر رکھ کر اس پر چیز رکھیں اور دوسرے ٹکڑے کو اوپر رکھ کر تھورا دبا کر فکس کر لیں۔ اب اس پاکٹ کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو ڈبو کر فرائی کرتے جائیں۔ بچے حد سے بھی ذیادہ شوق سے کھاتے ہیں اور لنچ میں
بھی دے سکتے ہیں۔